ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں روزگار میلہ کی تیاریوں کےتعلق سے جائزہ میٹنگ :بنگلورو، پونا وغیرہ میں روڈ شو

کاروارمیں روزگار میلہ کی تیاریوں کےتعلق سے جائزہ میٹنگ :بنگلورو، پونا وغیرہ میں روڈ شو

Sat, 03 Sep 2016 19:17:42    S.O. News Service

کاروار:3/ اگست(ایس او نیوز)12اور13نومبر کو کاروار میں منعقد ہونے والے ’’روزگار میلہ ‘‘میں زائد کمپنیوں کی شراکت کو یقینی بنانے کے لئے بنگلورو، پونے ، گوا میں روڈ شو اور کمپنیوں کےساتھ میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے دی ۔ وہ یہاں سنیچر کو ڈی سی دفتر میں کاروار روزگار میلہ کے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کررہے تھے۔

جائزہ میٹنگ میں دیش پانڈے نے کہاکہ کئی ایک اہم کمپنیوں سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں روزگار میلہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ طئے کیا گیا ہے کہ میلہ میں قریب250کمپنیاں شریک ہوں۔ فی الحال کاروار میلہ کے ویب سائٹ پر 15کمپنیوں نے اپنی کمپنی کا نام رجسٹرڈ کیا ہے۔جبکہ 1025طلبا نے بھی اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے، انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کے لئے روزگار مہیا کرنا اس میلہ کا اہم مقصد ہے ۔ اس سلسلے میں روزگار فراہم کرنےو الی کمپنیوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہوئے انہیں دعوت دی گئ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروار کی میڈیکل کالج میں روزگار میلہ منعقد کرنےکافیصلہ لیا گیا ہے، لیکن اس کے لئے متبادل جگہ کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے متعلقہ آفسران سے کہا کہ وہ اس میلہ کے لئے میڈیکل کالج اور لڑکوں کے ہاسٹل کوہی استعمال کریں ،البتہ انہوں نے ڈپلوماکالج ، مالادیوی کھیل میدان وغیرہ کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ سوشیل میڈیا سمیت میڈیا کے تمام ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے تشہیر کرنے پر انہوں نے زور دیا۔ وزیر دیش پانڈے نے آفسران کو تاکید کی کہ وہ  ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کردہ طلبا کے لئے نومبر کے پہلے ہفتہ میں تربیتی کیمپ منعقد کریں اور طلبا کے بائیوڈاٹا کی جانچ کرتے ہوئے روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں کو متعلقہ طلبا کا بائیوڈاٹا میلہ سےپہلے ہی  ارسال کریں تاکہ کمپنیوں کو طلبا کو روزگار فراہم کرنے میں آسانی ہو۔ ضلع  پنچایت صدر جئے شری موگیر، رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، ستیش سئیل ، ڈی سی  ایس ایس نکول ، روزگار میلہ نوڈل افسر سداشیو پربھو، اپر ڈی سی پرسنا ایچ اور دیگر افسران موجود تھے۔

 


Share: